جیوانی اور گوادر ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر کے حساس ایئرپورٹس میں سول ایوی ایشن کے ملازمین کا انتظامیہ سے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ
جمعرات 10 ستمبر 2015 15:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) جیوانی اور گوادر ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر کے حساس ایئرپورٹس میں سول ایوی ایشن کے ملازمین نے انتظامیہ سے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی حساس ایئرپورٹس پر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین سمیت ان کے اہلخانہ کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں فوری طور پر انتظامات کئے جائیں ۔
جلد سیکورٹی فراہم نہ رکین پر کام چھوڑنے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے انتہائی حساس اور چھوٹے ایئرپورٹس جن میں پنجگور ، ڈی آئی خان ، ڈی جی خان ، گوادر ،جیوانی ایئرپورٹس شامل ہیں کے سول ایوی ایشن ملازمین نے انتظامیہ فول پروف اور مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں سول ایوی ایشن کے ملازمین کی تنظیم ایمپلائز یونٹی کے صدر راجہ آفص نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
10 ستمبر۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیوانی اور گوادر جیسے حساس ایئرپورٹس پر دہشت گردی کے حملوں میں ملازمین کی شہادتوں کے بعد انتظامیہ نے سول ایوی ایشن کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے لئے سیکورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک بھر کے تمام حساس ایئرپورٹس پر سول ایوی ایشن کے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس حوالے سے ملازمین سمیت ان کی رہائش گاہوں ار اہلخانہ کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ ملازمین نے تمام حساس ایئرپورٹس پر فوری طور پر سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر کام چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک حساس ایئرپورٹس پر کام نہیں کیا جائے گا اور اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.