سیاسی جماعتیں سپریم جوڈیشل سے رجوع کریں، وہی اصل فورم ہے، الیکشن کمیشن ممبران اپنے آئینی مدت پوری کریں گے، عدلیہ نے آر اوز کی دستیابی سے معذرت کی ہے، سیاسی جماعتیں جوڈیشل افسران کی خدمات کے لئے خود عدلیہ سے رجوع کریں
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن اراکین کو ہٹانے کے مطالبے کو مسترد کردیا
جمعرات 10 ستمبر 2015 16:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن کے اراکین کو ہٹانے کے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے مطالبے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سپریم جوڈیشل سے رجوع کریں، وہی اصل فورم ہے، الیکشن کمیشن ممبران اپنے آئینی مدت پوری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا ۔
جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن ممبران کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری آئینی ہے ، الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی نہیں ہونگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اس حوالے سے مجاز فورم ہے، کسی کے مطالبے پر اراکین مستعفی نہیں ہو سکتے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ارکان کیخلاف شکایتیں سپریم جوڈیشل کونسل لے جا سکتی ہیں،ممبران کو ہٹانے کا اصل فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے آر اوز کی دستیابی سے معذرت کی ہے۔ سیاسی جماعتیں جوڈیشل افسران کی خدمات کے لئے خود عدلیہ سے رجوع کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.