حکومت جاپان کی مدد سے مانسہرہ میں تعمیر ہونیوالے گرلز سکول کی افتتاحی تقریب
جمعرات 10 ستمبر 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) حکومت جاپان کی مالی امداد سے ضلع مانسہرہ کے گاؤں کوائی میں تعمیر ہونے والے گرلز مڈل سکول کا افتتاح آج پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے کیا۔ اِس سکول کی تعمیر کے لیے حکومتِ جاپان نے شعبہ تعلیم میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کاغان میموریل ٹرسٹ کو پاکستان میں جاپانی سفارتخانے کے گراس روٹس ہیومن سیکورٹی پراجیکٹس پروگرام کے تحت 115733امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی تھی ۔
نئے تعمیر ہونیوالے سکول کی ڈیزائننگ اِس طریقے سے کی گئی ہے کہ اِس میں مڈل لیول سکول کی تقریبا ً 105 لڑکیاں تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ اِس منصوبے کی وساطت سے علاقے کی بچیوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے بلکہ اِس سے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔(جاری ہے)
سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے قوموں کی ترقی میں بنیادی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوے پاکستانی لڑکیوں کے لیے مذید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔
اُنھوں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبے سے نہ صرف علاقے کی بچیوں کی فلاح و بہبود ہو گی بلکہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ جی جی پی پروگرام حکومتِ جاپان کے اِس یقین کی نشاندہی کرتا ہے کہ آج کی دنیا کو درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر ترقیاتی امداد کو صرف حکومتوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ سول سوسائٹی کے زریعے نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ 1989میں شروع ہونیوالے GGPپروگرام کے تحت حکومتِ جاپان اب تک پاکستان میں 340منصوبوں کیلئے 2.4بلین جاپانی ین فراہم کر چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.