سپریم کورٹ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا
عدالت قانون کو مدنظر رکھ کر فیصلہ دے گی ٗ شجاعت عظیم کے استعفے سے متعلق وضاحت دیں ٗ جسٹس ثاقب نثار
جمعرات 10 ستمبر 2015 18:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کا موقف تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے شجاعت عظیم کو مشیر برائے ہوائی بازی مقرر کیا حالانکہ شجاعت عظیم کینیڈین شہری ہیں اور ان کا کورٹ مارشل بھی ہوچکا ہے،عدالت میں معاملہ آنے پر شجاعت عظیم نے استعفے کااعلان کیا مگر آج تک استعفیٰ نہیں دیا۔
اس طرح وزیراعظم نواز شریف توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار کا موقف سن کر ریمارکس دیئے کہ عدالت قانون کو مدنظر رکھ کر فیصلہ دے گی۔ اٹارنی جنرل وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوابازی شجاعت عظیم کے استعفے سے متعلق وضاحت دیں ، کیس کی مزید سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.