برآمدات میں اضافہ کئے بغیر ترقی نہیں کرسکتے ‘ جب تک آمدنی نہیں ہوگی تو قرضہ کیسے اتاریں گے ؟ وزیر اعظم نواز شریف
جمعہ 11 ستمبر 2015 14:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کئے بغیر ترقی نہیں کرسکتے ‘ جب تک آمدنی نہیں ہوگی تو قرضہ کیسے اتاریں گے ؟بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرینگے ‘ خطے کے دوسرے ممالک برآمدات کے معاملے میں پاکستان سے آگے ہیں ‘ مشکلات کے حل کے لیے وسائل کی ضرورت ہے۔ وہ جمعہ کویہاں وزیراعظم آفس میں چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ارکان اور برآمد کنندگان کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلا س میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار،شاہد خاقان عباسی اورخرم دستگیر بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران عالمی معیشت کی موجودہ مسابقانہ فضاء میں برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات پر غورکیا گیا۔ پاکستانی برآمدات کے معیاراورمسابقت کو بہتربنانے کیلئے مختلف اقدامات بھی زیربحث آئے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے سرکاری اورنجی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔
وزیراعظم نے امر پر افسوس کا اظہارکیا کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران برآمدات میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی اور پاکستان اس شعبے میں خطے کے دیگرممالک سے پیچھے رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد برآمدات میں اضافے کے طریقوں پرغوروخوض کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خطے کے دیگر ممالک برآمدات کے معاملے میں پاکستان سے آگے ہیں ‘ہمیں اس نشست کو نتیجہ خیزبنانا ہے۔ مشکلات کے حل کے لیے وسائل کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے تاہم ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔وسائل کی فراہمی کیلئے ہمیں اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا ہوگا۔ملکی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیرہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں، سبسڈی دیتے ہیں تو ان کا ریٹرن بھی ملنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق تاجروں اور صنعت کاروں نے وزیراعظم کے سامنے متعدد شکایات بھی کیں۔تاجروں اور صنعت کاروں نے کہاکہ پاکستانی برآمدات کی تباہی کی ذمہ دار حکومت کی اقتصادی پالیسیاں ہیں، پاکستانی مصنوعات کی پیداواری لاگت خطے میں سب سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔تاجروں کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں برآمدات پر بھی ٹیکس لگا دیے گئے ہیں ‘ خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی صنعتوں کو فراہم کی جا رہی ہے،بجلی پر سرچارج اور جی آئی ڈی سی نے بھی پیداواری لاگت بڑھا دی ہے،حکومت نے یہ مسائل حل نہ کیے تو پاکستانی صنعتیں دبئی اور بنگلہ دیش منتقل ہوتی رہیں گی۔تاجروں اور صنعت کاروں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں چین، ہندوستان ، سری لنکا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.