ہائر موبائل ٹی ٹونٹی ،پشاور ریجن کے مصدق ملک نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی
جمعہ 11 ستمبر 2015 14:47
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) ہائر موبائل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پشاور ریجن کے مصدق ملک نے اسلام آباد ریجن کیخلاف ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کی تاریخ کی مشترکہ طور پر دوسری تیز ترین نصف سنچری سکور کر ڈالی ہے ۔ راول پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 181رنز بنائے ۔
(جاری ہے)
جواب میں پشاور کی ٹیم نے 12اوورز میں 3وکٹوں پر 107رنز بنالیے تھے جس کے نتیجے میں میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا تھا ،اس موقع پر پشاور کے بلے باز مصدق ملک نے اسلام آباد کے باؤلرز پر لاٹھی چارج کر ڈالا جس کے نتیجے میں پشاور نے 15گیندوں پہلے ہی میچ اپنے نام کر لیا ۔
مصدق ملک نے 17گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مشترکہ تیزترین نصف سنچری سکور کی ، پشاور کے مصدق ملک نے مجموعی طور پر 18گیندوں پر6چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکار ڈ سیالکوٹ کے عمران نذیر کے نام تھا جنہوں نے 14گیندوں پر نصف سنچری سکور کر رکھی ہے جبکہ مصدق ملک کے ساتھ دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی عمران نذیر کے پاس ہی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.