لاہور : نیب نے ملک کے نمایاں بلڈر کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی بٹھا دی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 15:35
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : وفاقی احتساب ادارے (نیب) نے ملک کی ایک مایہ ناز بلڈر کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے لاہور آفس کو ہدایات جاری کر دی ہیں. نیب نے تشویش کا اظہار کیا کہ ایڈن ہاؤسنگ لیمیٹڈ کے خلاف 2007 سے درج شکایات پر تاحال کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا. نیب کے ہیڈ کوارٹرز نے اس سلسلے میں اپنے لاہور آفس سے بھی وضاحت طلب کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ یہ معاملہ ہیڈ کوارٹرز میں بھی زیر تحقیق ہے.
نیب کا کہنا تھا کہ ایک عرصے تک میگا کرپشن کیس کو بھی نظر اندازز کیے جانے پر نیب کی ساکھ پر بھی سپریم کورٹ میں متعدد مرتبہ سوالات اُٹھائے جا چکے ہیں.(جاری ہے)
معروف انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق نیب نے لاہور آفس کو تاکید کی کہ اس سلسلے میں ایل ڈی اے کو طلب کر لے معاملے سے متعلق تمام تفصیلات اکٹھی کی جائیں. نیب نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے اس ہاؤسنگ سکیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن میں انہوں نے موقف دیا ہے کہ وہ اس ہاؤسنگ اسکیم کو قریباً 60 ملین کی رقم ادا کر چکے ہیں.
نیب کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم اور اس کے مالک ڈاکٹر امجد کے خلاف سینکڑوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں نیب کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ اربوں روپے کی کرپشن اور عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کا کیس ہے لہٰذا اسے جلد از جلد نمٹایا جائے. اس حوالے سے مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم کے ترجمان یا مالک کی جانب سے جوابی موقف سامنے نہیں آیا.مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.