سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے اردو کے نفاذ کے لئے جامع حکمت عملی کی منظوری دے دی
جمعہ 11 ستمبر 2015 21:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) قومی زبان اردؤ کے نفاذ کے لئے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ادارے میں اردؤ کو رائج کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے۔ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی کی سربراہی میں ہونے والے کمیشن کے اجلاس میں ایس ای سے پی سے متعلقہ تمام قوانین، قوائد و ضوابط، ریگولیشن کے اردو زبان میں ترجمعے کے لئے ایک خصوصی محکمہ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
مزید ازاں،کمیشن نے فوری طور پراردو کو دفتری زبان قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام افسران و ملازمین روزمرہ کے اجلاسوں ، سیمیناروں ، قانونی کارروائیوں کی سماعت اردو میں کریں گے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے سامعین کے ساتھ اعلی سطحی اجلاسوں میں جو کہ اردو نہ سمجھ سکتے ہوں، متراجم کو ساتھ رکھا جائے گا ۔(جاری ہے)
کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ایس ای سی پی کی کمپنیوں اور دیگر تمام قسم کے بیرونی شراکت داروں کے ساتھ بھی اردو میں مراسلہ نگاری شروع کی جائے گی۔
اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایس ای سی پی کی تمام دستاویزات میں خط نستعلیق کا استعمال کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کمیشن نے ایس ای سی پی کی اردو زبان میں سرکاری ویب سائٹ بنانے کے بھی منظوری دی۔اس موقع پر ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی نے کہا کہ ملک میں اردو کے نفاذ سے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ انہوں نے تمام دیگر کمشنروں اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اردو کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اور مکمل ایمانداری کے ساتھ کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یہ یقین تھا کہ اردو ہی وہ زبان ہے جو کہ اس ملک کے باسیوں کو ایک لڑی میں پرو کر رکھ سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.