نیو یارک پولیس نے سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی جیمز بلیک کو غلطی سے گرفتار کرنیکی ویڈیو جاری کردی
ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:55
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)امریکہ کے شہر نیو یارک میں پولیس نے سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی جیمز بلیک کو غلطی سے گرفتار کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔جیمز بلیک یوایس اوپن میں شرکت کیلئے اپنی منزل کی جانب گامزن کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار نے انھیں اچانک دبوچ لیا اور سڑک پر گرانے کے بعد انھیں ہتھکڑیاں لگادیں۔جیمز بلیک کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے والے افسر کی شناخت جیمز فریسکیٹور کے نام سے ہوئی ہے۔
جیمز فریسکیٹور پر ماضی میں بھی شہریوں کے ساتھ بداخلاقی کے الزامات لگ چکے ہیں۔نیو یارک پولیس کے کمشنر ولیم بریٹھن کے مطابق بلیک مشتبہ ملزم کے جڑواں لگ رہے تھے۔ انھوں نے واقعہ کے بعد بلیک سے معافی مانگی ہے۔جیمز بلیک نے الزام لگایا ہے کہ جب اہلکار نے انھیں زمین پر گرایا تو اس نے طاقت کا نامناسب استعمال کیا۔(جاری ہے)
نیویارک ریڈیو اسٹیشن کے مطابق فریسکیٹور جو کہ مقدمے کی تحقیقات تک ڈیسک ڈیوٹی پر ہیں، ماضی میں ان کے خلاف شہریوں کی پانچ شکایات آچکی ہیں جس میں طاقت کا بے جا استعمال بھی شامل ہے۔
نیویارک میں پولیس کمشنر ولیم بریٹھن کا کہنا تھا کہ اس کی ذاتی ذندگی میں سے چند معلومات میڈیا پر آچکی ہیں ہماری تحقیقات ان کے ماضی پر انحصار کریں گی۔بلیک جو خود ایک مخلوط نسل سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حادثے میں نسلی محرکات بھی شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ تمام اہلکار گورے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ میرا بنیادی تعلق طاقت کے بے جا استعمال پر ہے اور اس کیلئے معافی کافی نہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.