بھارتی فلموں میں منفرد کردار نبھانے والی اداکارہ دیویا دتہ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا گرین سگنل دیدیا
ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بھارتی فلموں میں منفرد کردار نبھانے والی اداکارہ دیویا دتہ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا گرین سگنل دیدیا۔ منفرد موضوع اورمضبوط کردارکی جب بھی پیشکش ہوئی توپہلی ترجیح پاکستانی فلم ہوگی۔ اس حوالے سے دیویا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں دکھائے جانے والے ٹی وی ڈراموں اور جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں نے خاصا متاثر کیا ہے۔
پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی ایکٹنگ بہت جاندار ہے جب کہ بیرون ممالک اس مرتبہ پاکستانی فلم دیکھنے کا موقع ملا جس سے اندازہ ہوا کہ اب پاکستان میں فلمسازی کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔ اسی لیے اگرمجھے کوئی پاکستانی فلم آفرکی گئی تومیں ضرور کام کرونگی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فلموں میں کام کر چکے ہیں، اس لیے اب میں بھی یہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں دیویا دتہ نے کہا کہ میں صرف ہندی ہی نہیں بلکہ پنجابی اور دیگرزبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کرتی ہوں۔ جہاں تک بات پاکستانی اردو اور پنجابی فلم کی ہے تو میں آنجہانی یش چوپڑا کی فلم ویر زارا میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا چکی ہوں جس کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے اور اس موقع پر میں نے جو زبان بولی ہے وہ پاکستان کے شہرراولپنڈی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس لیے میرے لیے آواز اور انداز کو سمجھنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.