پاکستان میں جرمنی کی نئی متعین سفیرکی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات
مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر غور
ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں جرمنی نئی متعین سفیر اینالیپل نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ،سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری المت ناپ بھی اس موقع پرموجود تھے۔
(جاری ہے)
وزیرخزانہ نے جرمن سفیر کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا سفیر نے بتایا کہ جرمن نائب وزیربرائے اقتصادی تعاون آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پرآئیں گے وزیرخزانہ نے ان کے دورے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان سے ملاقات میں باہمی اقتصادی تعااون کو فروغ دینے پربات چیت ہوگی انہوں نے جرمن سفیرکوبے گھر افراد کی بحالی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا اورکہاکہ اس مقصد کیلئے امدادی اداروں اورترقیاتی حریفوں کے تعاون کاخیرمقدم کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ اقتصادی امورڈویژن میں رابطے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ تمام معاملات کو مربوط انداز میں چلایاجاسکے اس موقع پر اکتوبرکے آخرمیں برلن سیکرٹریوں کی سطح پراقتصادی تعاون کے حوالے سے مجوزہ مذاکرات کامعاملہ بھی زیر غورآیا وزیرخزانہ نے جرمنی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.