گرلز سکول ڈومیلی واقعہ‘ سیکرٹری صحت‘ سکولز اور لوکل گورنمنٹ او ایس ڈی

اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اور دینہ‘ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ معطل جہلم کے اور اٹک کے ڈی سی اوز‘ ای ڈی او ہیلتھ و ایجوکیشن اور ٹی ایم اوز کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے وزیراعلیٰ کا جہلم اور اٹک میں سپرے کی وجہ سے طالبات کے بیہوش ہونے پر سخت ایکشن‘ 15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری سکول ڈومیلی کے واقعہ پر سات اعلیٰ افسروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سیکرٹری صحت‘ سیکرٹری سکولز اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو معطل کر دیا گیا۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو بھی معطل کر دیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جہلم اور اٹک کے سکولوں میں طالبات کے بیہوش ہونے پر سخت ایکشن لیا اور 8 افسروں کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔ ان میں جہلم اور اٹک کے ڈی سی اوز‘ ای ڈی اوز ہیلتھ‘ ایجوکیشن اور ٹی ایم اوز کو معطل کیا گیا ہے۔