باجوڑایجنسی ‘ڈمہ ڈولہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کاحملہ

جوابی کاروائی پرحملہ آور فرار ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،ذرائع

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:59

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) باجوڑ‘ تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتہ کے شام باجوڑایجنسی کے تحصیل وڑ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے عادل پوسٹ پر فائرنگ کی ۔

جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں عسکریت پسندفرار ہوگئے ۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیاہے ۔جبکہ دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :