پیمراکی ٹی وی چینلز کو قابلِ اعتراض اشتہارات روکنے کی ہدایت
پیر 14 ستمبر 2015 20:43
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) پیمرا نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر مانع حمل کے ایک قابلِ اعتراض اور نامناسب ،بیہودہ اشتہار کی نشریات کے خلاف سینکڑوں عوامی شکایات پر تمام نجی ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیوز اور پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے ) کو مراسلہ جاری کردیا جس میں مذکورہ اشتہار پر فوری نظر ثانی کر کے اس کو روکنے کی ہدایت کی ہے ۔
یاد رہے کہ پیمرا نے جولائی 2013ء میں بھی اسی اشتہار پر بڑی تعداد میں عوامی شکایات کے پیشِ نظر جن میں یہ اشتہار زیادہ تر قابلِ اعتراض اور بیہودہ قرار دیا گیا تھا، پر پابندی لگائی تھی ۔پیمرا نے اپنے ہدایت نامہ میں واضح کیا ہے کہ اشتہارکی منظر کشی ہماری سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے سراسر منافی ہے۔(جاری ہے)
پیمرا نے مزید بتایا کہ عوامی شکایات کے قطع نظر اشتہار کا مواد پیمرا ایکٹ 2007کی سیکشن20(b), (c) & (f) ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 37(g) اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق2015کی شق 14(1)(3)(d)کے بھی منافی ہے جس کے تحت کوئی پروگرام /اشتہار جوکہ اخلاقیات کے عام معیار کے منافی ہو ، نشر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
پیمرا نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے )، پاکستان ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (پی اے ایس)اور تمام نشریاتی لائسنس یافتگان کو اشتہارکی مناسب نظر ثانی اور اقدار کے مطابق ہونے تک نشر نہ کرنے کو یقینی بنانے کا کہا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.