تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر خیبرپختونخواہ اور سینیٹر اعظم سواتی کو پارٹی سے نکال دیے جانے کی تیاری کرلی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 14 ستمبر 2015 22:09

تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر خیبرپختونخواہ اور سینیٹر اعظم سواتی ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14ستمبر 2015 ء) تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر خیبرپختونخواہ اور سینیٹر اعظم سواتی کو پارٹی سے نکال دیے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر خیبرپختونخواہ اور سینیٹر اعظم سواتی کو پارٹی سے نکال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعظم سواتی پر حالیہ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں فلور کراسنگ سے مانسہرہ میں ن لیگ کے امیدوار کو ضلعی ناظم بنانے کا الزام ہے۔ اس حوالے سے آئندہ 2 روز میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :