بٹگرام،3 روز ہ ٹگرام ثقافتی میلہ رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا

پیر 14 ستمبر 2015 22:52

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء )تین روز خکلے بٹگرام ثقافتی میلہ رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا ،میلے میں تیسرے روز مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،میلے کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اورایس آر ایس پی کو نومنتخب ناظمین اور سیاسی نمائندوں ،تاجر برادری اور ثقافتی حلقوں نے خراج تحسین پیش کی ،میلے کا مرد میداں چارسدہ کے مہمان شاعر عالی شان مجبور کی شاعری نے ان مٹ نقوش چھوڑ دیئے تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ اور ایس آر ایس پی کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ خکلے بٹگرام ثقافتی میلے کے آخری دن مختلف کھیلوں والی بال ،تیر اندازی ،جمناسٹک ،رسہ کشی اور کیٹل شوسمیت مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات کے مابین تقاریر،نعت ،نظموں اور خاکوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ضلع کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اورطلباء نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا میلے کے اختتامی تقریب سے خطاب ڈپٹی کمشنر بٹگرام ظریف المعانی ،ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم وسیم گل اورڈسٹرکٹ ناظم عطاء الرحمن خان چارباغ نے کہا کہ تین روز ثقافتی میلہ کامنظم طریقے سے انعقاد لائق تحسین ہے بٹگرام کا تاریخی پس منظر ہے کہ جب 1947میں قربانی کا وقت آیا تو یہاں کے لوگ وطن کی آزادی کی خاطر سری نگر اور بارامولا تک پہنچ چکے تھے اور اس میں درجنوں لوگوں نے جان کے نذرانے پیش کرکے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا انھوں نے مزید کہا کہ یہ میلہ ہر سال منعقد کیا جائے گا اور ایک بات جو ہم شدت سے محسوس کررہے ہیں وہ یہ کہ یہاں کے نوجوانوں میں کھیلوں کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بد قسمتی سے سہولیات میسر نہیں ہیں خوبصورتی کے لحاظ سے بھی یہ ضلع کسی علاقے سے کم نہیں لیکن حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے انھوں نے اس بات کا عزم کیا کہ بہت جلد بٹگرام میں سپورٹس کمپلکس تعمیر کیا جائے گا اور ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ یہ میلہ اس کمپلکس میں منعقد ہوگا آخر میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام ،ضلع ناظم ،تحصیل ناظم ،نائب ناظمین ،ایڈیشنل اے سیز،سابق وفاقی وزیر الحاج عالم زیب خان و دیگر نے کھیلوں اور تقریری مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں اور میڈیا کے نمائندوں کو شیلڈ اور نقد انعامات سے نوازا گیا تین روزہ میلے میں شرکاء مختلف کھیلوں اور سٹالوں میں گہری دلچپسی ظاہر کی خصوصا شاعر عالی شان مجبور کے دل کو مول لینے والی نظموں نے سب کے دل جیت اور گزشتہ تین روز کے دوران بار بار حاضرین محفل ان سے کلام پیش کرنے کیلئے اصرار کرتے رہے