کسانوں کے لیے 341 ارب روپے کا ریلیف پیکج
منگل 15 ستمبر 2015 13:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کسانوں کے لیے 341 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں کسانوں کے لیے امدادی پیکج کااعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج چار حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ براہ راست مالی تعاون کا ہے، دوسرا حصہ لاگت کو کم کرنے کا ہے، تیسرا حصہ زرعی قرضوں کی فراہمی جبکہ چوتھا حصہ قرضے کے حصول کو آسان بنانا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ حکومت ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی پر فصل کاشت کرنے والے کسانوں کو 5 ہزارروپے فی ایکڑ مالی امداد دے گی، جبکہ ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے جبکہ فصلوں کا انشورنس پریمیئم حکومت خود ادا کرے گی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کپاس کے کاشتکاروں کے لیے بھی 5 ہزار روپے کیش دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھاد کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لایا جائے گا،انھوں نے کھاد کی قیمت میں فی بوری 500روپے کمی کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہویے وزیراعطم نے ٹیوب ویل چلانے کے لیے بجلی کے بلوں میں رعایت کے لیے 7ارب روپے دینے کی بھی خوشخبری سنائی جبکہ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے بلاسود قرضے دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے موثر اقدامات اٹھارہی ہے اور وفاق اور صوبے مل کر کسانوں کو امدادی پیکیج دیں گے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن کا کہنا تھا کہ زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.