نیلم جہلم منصوبے کا 73فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ‘ جون 2017 ء تک مکمل ہوجائے گا‘ جنرل (ر )محمد زبیر
منگل 15 ستمبر 2015 13:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) نیلم جہلم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جنرل (ر )محمد زبیر نے کہا ہے کہ 73 فیصد پراجیکٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے‘ جون 2017 ء تک پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا‘ نئے پی سی ون کے مطابق پراجیکٹ پر 414 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ اب تک 168 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ اس ملک کا اہم ترین توانائی کا منصوبہ ہے جس کا 73 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ پراجیکٹ کا افتتاح جون 2017 ء میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل دسمبر 2016 ء کی تاریخ افتتاح کیلئے دی گئی تھی لیکن سائیٹ پر حادثے کی وجہ سے پراجکیٹ چھ ماہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانفارمر ہال 82 فیصد مکمل ہوچکاہے جس میں کل 13 ٹرانسفارمر لگنے ہیں چھ ٹرانسفارمر سائیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔(جاری ہے)
ڈیم شیڈول کے مطابق چل رہا ہے جس پر تین ہائیڈرولک گیٹ لگنے ہیں ان میں ایک ہائیڈرولک گیٹ لگا دیا گیا ہے۔ باقی دو گیٹ اکتوبر سے دسمبرتک لگا دیئے جائیں گے۔
ڈیم میں ڈیری چینل پر کام ہورہاہے۔ جس میں سات سو میٹر کا فاصلہ رہ گیا ہے جو جنوری میں مکمل ہوجائے گا۔ ڈیم کیلئے دریائے جہلم کے نیچے سے کنکریٹ لائن جو کہ چوبیس کلومیٹر ہے ڈالی گئی ہے جس میں تیرہ کلومیٹر لائن پر کام مکمل ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل بورنگ مشین پر چھ سو ستانوے ملین لاگت آئی جس پر ساتھ فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ٹنل بورنگ مشین کے حادثے کی وجہ سے کام بندکیا گیا تھا 54 فیصد پراگریس مکمل ہوچکی ہے جس کے سپیئر پارٹس جرمنی سے منگوائے گئے ہیں۔ ڈھائی ماہ میں یہ مشین دوبارہ اپنی اصلی حالت میں چل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی تاریخ تک 168 ارب روپے پراجیکٹ پر خرچ ہوچکے ہیں پراجیکٹ 73.3 فیصد مکمل ہوچکا ہے اگلے دو ماہ میں چائنہ ایگزم بینک اور نیشنل بینک قرضہ دے گا۔ نیشنل بینک 80 ارب روپے کا قرضہ فراہم کرے گا۔ جبکہ چائنہ ایگزم بینک اگلے دو ماہ میں 576 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس پراجیکٹ پر 1368 چائنیز انجینیئرز کام کررہے ہیں جبکہ 150 پراجیکٹ انجینیئر امریکہ ‘ آسٹریلیا ‘ وسطی ایشیاء اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ پرکام ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کی گئی یہ پراجیکٹ اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ چل رہا ہے اور حکومت کی سنجیدگی کی وجہ سے یہ پراجیکٹ جون 2017 ء میں مکمل ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.