پاکستان کا روشن مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے ،جمہوریت ہی کسی ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور اچھی حکمرانی کی ضامن ہوتی ہے
قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام
منگل 15 ستمبر 2015 14:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے کیونکہ جمہوریت ہی کسی ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور اچھی حکمرانی کی ضامن ہوتی ہے۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں قائم مقام سپیکرنے کہا کہ جمہوریت عوام کے حقوق کی محافظ ہوتی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے سیاسی ،سماجی اور معاشی ترجیحات کاخود تعین کرتے ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں عوام اپنی زندگی کے تمام شعبوں کے فیصلہ سازی کے عمل میں اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے فعال طریقے سے شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب حکومت ہی عوام کے امنگوں کی ترجمانی اور خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کے جمہوری سفر کو اجاگر کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی عوام نے آمریت کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا او ران کی لازوال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد2008میں جمہو ریت بحال ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سال 2013میں پاکستان میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت میں پرامن انتقال اقتدار ممکن ہواجو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کا عزم کر رکھا ہے اور ہم اس سلسلے میں ایک پر امن ، ترقی یافتہ اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.