بھارت : سانحہ حرم شریف پر خوشی کا اظہار کرنے والے بھارتی رہنما کو جیل بھیج دیا گیا
سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 16:14
مادورائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : سانحہ حرم شریف پر خوشی کا اظہار کرنے والے بھارتی رہنما کو جیل بھیج دیا گیا . تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے ٹیکنالوجی سیل کے ایگزیکٹو ممبر کو حال ہی میں حرم شریف میں ہونے والے کرین حادثے پر خوشی کا اظہار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے.
(جاری ہے)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی ایک پوسٹ میں ولمروگن کا کہنا تھا کہ مجھے اس حادثے پر بے حد خوشی ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی مجھے تب ہوتی جب حادثے میں مرنے والے میرے ہمسایہ ملک (پاکستان) کے لوگ ہوتے.
انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک ضلع سے تعلق رکھنے والے اجمیر علی نے مذکورہ بھارتی رہنما کی پوسٹ کی نشاندہی کر کے شکایت درج کروائی جس کے بعد ولمروگن کو ریمانڈ پر عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا. ولمروگن نے اپنے فیس بُک سے پوسٹ ہٹا دی تھی لیکن اس کے پیج پر دیگر ایسی پوسٹس بھی موجود تھیں جو مختلف مذاہب کے لوگوں میں نفرت پھیلانے کے لیے کی گئی تھیں.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.