ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو فیسوں میں اضافہ سے روک دیا

بدھ 16 ستمبر 2015 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو فیسوں میں اضافہ سے روک دیا ہے اور نجی سکولز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ طلباء و طالبات سے وصول کی گئی اضافی فیس والدین کو واپس کی جائے۔

(جاری ہے)

فیسوں میں اضافہ کو روکنے کے بعد نجی سکولوں کی فیس 2014ء کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔ قبل ازیں نجی سکولوں میں زیر تعلیم طلباء وکے والدین نے بدھ کے روز بھی فیسوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :