یونیورسٹی کیمپس کے منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے ، تعلیمی سہولتوں کی فراہمی سے علاقے میں شعور و آگہی کے فروغ میں مدد ملے گی، عبدالحمید ایڈوکیٹ
بدھ 16 ستمبر 2015 16:26
خضدار۔16 ستمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کونسل خضدارکے نائب چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس کے منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے اور تعلیم و صحت کے شعبے ترقی کے راہ پر گامزن ہونگے، تعلیمی سہولتوں کی فراہمی سے علاقے میں شعور و آگہی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، نیشنل پارٹی عوام کی بلارنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے ، وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے خصوصی خضدار پیکج سے شہر کی عرصہ دراز سے خستہ سڑکوں کی تعمیر نو ،کشادگی، سیوریج لائنوں کی درستگی اور نکاسی آب سمیت اہم منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کی حالت زندگی بہتر ہوگی۔
یہ بات انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اس سے قبل بھی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے اقدامات کیئے ہیں اور اب بھی کرتی رہے گی خضدار پیکج سے سڑکوں کی وسیع پیمانے پر تعمیر نو سے شہریوں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ خضدار کے موقع پر نیشنل پارٹی اور صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کی ذاتی کوششوں اور درخواست پر وز یراعلیٰ بلوچستان نے جو بھی اعلان کیا تھا ان منصوبوں پر تسلسل کے ساتھ کام جاری ہے جن میں میڈیکل کالج،یونیورسٹی کیمپس کے منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گی اس سے قبل وسائل کی کمی کے باعث نوجوان اعلی تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی سہولتوں کی فراہمی سے علاقے میں شعور و آگہی کے فروغ میں مدد ملے گی، خضدار شہر کی خوبصورتی کے لیئے محکمہ بلدیات کی جانب سے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس میں تجاوزات کا خاتمہ ،صحت و صفائی پر توجہ دینا اور عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے جن پر سختی سے عملدرآمد کیا جا ئے گا۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.