وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سفارش پر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ڈاؤ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر

بدھ 16 ستمبر 2015 16:37

کراچی ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سفارش پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی طرف سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاؤ میڈیکل کالج میں پروفیسر محمد عمر فاروق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی اراکین، اسٹاف اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر محمد عمر فاروق نے فیکلٹی اراکین اور انتظامی افسران کو یونیورسٹی کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ابھی جس مقام پر ہے اس کو مزید آگے بڑھانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں فیکلٹی اراکین سے معاونت کی اپیل کی۔