یوریا کھا د کی قیمتوں میں سو سے 120روپے تک مزید کمی متوقع

بدھ 16 ستمبر 2015 18:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں 500 روپے کمی کے بعد مقامی یوریا کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اکتوبر کے پہلے ہفتے می یوریا کی قیمتوں میں سو سے 120روپے تک مزید کمی کا اعلان کریگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا وزیراعظم نے گزشتہ روز کسان پیکج میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں پانچ سو روپے کمی کااعلان کیا تھا ۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سٹیک ہولڈرز کے نہ ہونے کی وجہ سے مقامی طور پر تیار کی جانے والی یوریا کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوسکا تھا ۔