ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 17لاکھ گانٹھوں کی کمی

بدھ 16 ستمبر 2015 18:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 17لاکھ گانٹھوں کی کمی کردی گئی ہے اس سال کپاس کی پیداوار کا ہدف ایک کروڑ باون لاکھ گانٹھیں مقرر کیا گیا تھا یکم ستمبر کو اس حوالے سے کی جانے والی جانچ پڑتال میں ایک کروڑ 36لاکھ بیلز ریکارڈ کی گئی ہے یہ یکم ستمبر کو گانٹھوں کی جانچ پڑتال کے دوران یہ تعداد ریکار ڈ کی گئی تھی گانٹھوں کی تعداد کو دوبارہ ریکارڈ کرنے کیلئے 18ستمبر کو ایک اور اجلاس ہوگا جس میں رواں مالی سال میں کپا س کی پیداوار کا تعین کیا جاسکے گا