ہر پاکستانی 1 لاکھ مقروض ہے ، پاکستان کی معیشت قرضوں کے بوجھ تلے مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، بیرونی قرضہ جات غربت کو مٹانے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، حکومتوں کی جانب سے حاصل کیے گئے قرضوں کے حوالے سے خود مختار آڈٹ قرضہ کمیشن بنایا جائے
اسلامی ریلیف پاکستان کے زیراہتمام سیمینار سے مقررین کاخطاب
بدھ 16 ستمبر 2015 18:36
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) اسلامی ریلیف پاکستان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی 1 لاکھ مقروض ہے ، پاکستان کی معیشت قرضوں کے بوجھ تلے مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ، بیرونی قرضہ جات غربت کو مٹانے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، حکومتوں کی جانب سے حاصل کیے گئے قرضوں کے حوالے سے خود مختار آڈٹ قرضہ کمیشن بنایا جائے ۔
(جاری ہے)
بدھ کو غیر سرکاری فلاحی تنظیم اسلامک ریلیف کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل منعقدہ سیمینار میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرضہ جات 2014ء میں 65 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کے قرضہ جات کی قانون حیثیت ایک سوالیہ نشان ہے اور 1947ء سے اب تک تمام قرضہ جات کے حوالے سے آڈٹ کمیشن بنایا جائے جو کہ خود مختار ہو ۔
سیمینار میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں 9 کروڑ سے زائد لوگ غربت کی یکسر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، حکومتی آمدنی کا 47 فیصد سے زائد قرض کی ادائیگی پر خرچ ہوتا ہے اور پاکستان کی عوام پچھلے سالوں سے قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ، عالمی مالیاتی بحران قدرتی آفات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ملکی غیر ذمہ دارانہ معاشی پالیسیوں کیوجیہ سے پاکستان کی معیشت کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیںمزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.