کراچی ،روشنیوں کے شہر میں رینجرز اور پولیس نے دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ کر دی
جمعرات 17 ستمبر 2015 12:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء ) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 7 دہشت گرد مارے گئے ۔مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے 3 کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق موچکو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے پولیس دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھااور یہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ تین دہشت گرد وں کی شناخت رشید، واحد اور نادر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے ڈاکس کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی اور قصبہ کالونی میں مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نیو کراچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق قصبہ کالونی میں بھی رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کراچی دھماکے اور رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.