لاہور،واہگہ بارڈر سے بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 2 جاسوس گرفتار، گرفتار جاسوس واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جاتے اور وہا ں بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسران سے مل کر ہدایات لیتے تھے، گرفتار بھارتی جاسوسوں کو پاکستان میں کالعدم تنظیموں اور سرکاری افسران سے رابطے کر نے کا ٹاسک دیا جاتا تھا،پولیس حکام

جمعرات 17 ستمبر 2015 23:33

لاہور،واہگہ بارڈر سے بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 2 جاسوس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر۔2015ء) لاہور میں واہگہ بارڈر سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے 2 جاسوس گرفتار کرلیے گئے ۔جمعرات کو پولیس نے واہگہ بارڈر سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے والے دو اہم جاسوس گرفتار کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار دہشت گردوں کو میڈ یا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ گرفتار جاسوس واہگہ بارڈر کے راستے سے بھارت جاتے تھے اور وہا ں بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسران سے مل کر ہدایات لیتے تھے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار ہونے والی بھارتی جاسوسوں کو پاکستان میں کالعدم تنظیموں اور سرکاری افسران سے رابطے کر نے کا ٹاسک دیا جاتا تھا۔بھارتی جاسوس وقاص چار مرتبہ بھارت جا چکا ہے جہاں اسے خفیہ ایجنسی کے افسران کی جانب سے بہت سے ٹاسک دیے جاتے تھے۔پولیس نے مزید بتا یا کہ دونو ں جاسوس موبائل فونز اور شراب کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں ۔