موسم سرماکے سبز چارے کی اگیتی کاشت فوری شروع کرنے کی سفارش
جمعہ 18 ستمبر 2015 14:26
فیصل آباد ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)ماہرین زراعت نے موسم سرما میں مویشیوں کی سبز چارے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاشتکاروں کو برسیم ، لوسرن ، جئی کی سفارش کردہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اگیتی کاشت فوری طور پر شروع کر کے اکتوبر کے آخر تک مکمل کر لیں تاہم جئی کی درمیانی و پچھیتی کاشت نومبر میں بھی کی جا سکتی ہے۔
زرعی ماہرین نے بتایاکہ جانوروں کو معیاری سبز چارہ کی فراہمی ان کی صحت اور پیداوار میں اضافہ کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے ذرخیز زمین کا انتخاب کیا جاناچاہیے جس میں 3سے4مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر اسے نرم و بھر بھرا کرتے ہوئے اس میں 12سے 15گڈے تک گوبر کی گلی فی ایکڑ ڈال کر زمین کو ہموار و ذرخیز کیا جا سکتاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برسیم اور لوسرن کا صاف ستھرا و معیاری بیج 6سے 8کلو گرام جبکہ برسیم کی مخلوط کاشت کیلئے سرسوں کی بجائے رائی گراس یا 15سے 20کلوگرام تک جئی کا معیاری بیج فی ایکڑ استعمال کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ برسیم اور لوسرن کو کاشت کے بعد پہلا پانی ایک ہفتے بعد جبکہ جئی کو تین ہفتے بعد دینے سے صحت مند فصل پیدا کرنا ممکن ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگر ضرورت سے زیادہ چارہ موجود ہو تو اسے خشک اور سائیلیج کی صورت میں محفوظ بھی کیا جا سکتاہے۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.