زرعی شعبہ میں جدید تحقیق کاشتکاروں کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہے ،زرعی ماہرین

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:26

فیصل آباد ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے انٹر نیٹ اور دیگر ذرائع کا بھر پور استعمال و قت کی اہم ترین ضرورت ہے نیز زرعی شعبہ میں ہونے والی تحقیق سے کاشتکاروں کو روشناس کرانے کیلئے کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل اطمینان ہے کہ بعض زرعی تحقیقی ادارے اناج والی فصلوں پر مقامی حالات اور موسمی تغیر و تبدل کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیق کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان زرعی تحقیقی اداروں نے جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی زرعی تحقیق کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جس سے تحقیق کے معیار میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ماہرین سے اپیل کی کہ وہ بھی کاشتکاروں کو اس ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں۔