کراچی میں ماہ ستمبر میں بھی سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ’ہیٹ سٹروک سے 2افراد جاں بحق ، شہر بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 14:42

کراچی میں ماہ ستمبر میں بھی سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)کراچی میں ماہ ستمبر میں بھی سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، ہیٹ سٹروک سے 2افراد جاں بحق ہو گئے، شہر بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کراچی میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا،درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس سے ہیٹ سٹروک کے باعث اورنگی ٹاؤن کا رہائشی پان فروش یوسف جاں بحق ہو گیا جبکہ لیاری جنرل ہسپتال میں بھی گرمی کی شدت سے ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں میں گرمی کی یہی شدت برقرار رہے گی۔ دوسری طرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔سیکرٹری ہیلتھ سند ھ نے کہاکہ گرمی کے پیش نظر تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عملے کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایات بھی جا ری کر دی گئی ہیں۔