پنجاب حکومت کا نجی سکولوں کی فیسوں کے معاملے کی سخت مانیٹرنگ کرنے کے لیے قانون سازی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) پنجاب حکومت کا نجی سکولوں کی فیسوں کے معاملے کی سخت مانیٹرنگ کرنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت کی جانب سے جلد ہی آرڈینس جاری کر دیا جائے گا ۔ تمام نجی سکولوں کا مالی آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکول مالکان اور پرنسپلز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

باوثو ق ذرائع کے مطابق نجی سکولوں کی جانب سے من چاہا فیسوں میں ا ضافے کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسکے لیے قانون سازی کی جائے گی اور ایک سے دو روز میں آرڈینس جاری کر دیا جائے گا جبکہ پیر سے صوبے بھر میں ایسے سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا ۔ مجوزہ قانون سازی کے تحت ہر سکول کو اس قانون کے تحت 45دن کے اندر اندر خود کو رجسٹرد کروانا ہو گا بصورت دیگر سکول مالکان اور پرنسپلز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کو 10سے25ہزار وروپے جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔