قطری شخص سڑکوں پر تیز رفتاری کے بعد اپنی 14 لاکھ ڈالر مالیت کی فراری کار سمیت امریکہ سے فرار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:24

قطری شخص سڑکوں پر تیز رفتاری کے بعد اپنی 14 لاکھ ڈالر مالیت کی فراری ..
نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19ستمبر 2015 ء) قطری شخص سڑکوں پر تیز رفتاری کے بعد اپنی فراری کار سمیت امریکہ سے فرار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکہ میں بیورلے ہل کے علاقے میں ایک خلیجی ملک کے شیخ کی جانب سے سڑکوں پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فراری کار پر تیز رفتاری کی گئی۔ اس حوالے سے پولیس نے ویڈیو فوٹیج کی مدد سے کار کی شناخت اور اس کے مالک کی کھوج کا کام شروع کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحقیقات کے بعد اب معلوم ہوا کہ کار خالد بن حماد ثانی نامی ایک قطری شیخ کی ہے اور وہی اسے چلا رہے تھے۔ تاہم پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی مذکورہ قطری شیخ اپنی 14 لاکھ ڈالر کی مالیت کی فراری کار سمیت امریکہ سے فرار ہوچکے تھے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ مذکورہ قطری شخص ایک سفارتی شخصیت ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی باقائدہ مقدمہ قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :