چودھری حسین الٰہی و دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کی شہید منیر احمد کی تدفین میں شرکت

ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:46

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) بڈھ بیر ایئربیس کیمپ پشاور سانحہ میں شہید ہونے ریڈار آپریٹر منیر احمد کو ان کے آبائی گاؤں کھاریاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر چودھری وجاہت کے صاحبزادے چودھری حسین الٰہی نے دیگر مسلم لیگی رہنماؤں خالد اصغر گھرال، چودھری شاہد گھرال، چودھری شہباز اور قاضی سیف اﷲ خالد کے ہمراہ شہید کی تدفین میں شرکت کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اﷲ شہید کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :