خضدارمیں ٹریفک حادثہ ، ایک خاتون جاں بحق،11 افراد زخمی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء ) ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق11 افراد زخمی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں لیویز ذرائع کے مطابق خضدارکے نواحی علاقہ زیدی کے قریب بھلونک جانے والی پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسماۃ(ح)موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

جب کہ 11افراد خان محمد، سمیہ،عرفان ، رخسانہ، محمد رمضان ، احمد خان ،عطاء اﷲ،محمد حسن، بخشل،عبدالستار،محمد اسحاق زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :