دنیا بھر میں اسکائپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 ستمبر 2015 17:26

دنیا بھر میں اسکائپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 ستمبر 2015 ء) : دنیا بھر میں ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال کی جانے والی معروف ایپلی کیشن اسکائپ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے.

(جاری ہے)

جس کو نوٹس میں لاتے ہوئے اسکائپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس مسئلے سے آگاہ ہے جب کہ اس مسئلے کے فوری حل کے لیے انتظامیہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسکائپ نے اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی اسکائپ دوبارہ سے بحال کر دیا جائے گا. دوسری جانب اسکائپ کے ڈاؤن ہونے کے باعث متعدد صارفین نے اسکائپ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا . جبکہ ٹویٹر پر بھی صارفین اسکائپ کے ڈاؤن ہونے سے متعلق مسلسل ٹویٹس کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :