حکومت کا سانحہ پشاور کے شواہد افغان حکومت کو دینے کا فیصلہ

پیر 21 ستمبر 2015 17:26

حکومت کا سانحہ پشاور کے شواہد افغان حکومت کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر2015ء) وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بڈھ بیر دہشتگر حملے کے شوائد افغان حکومت کو پیش کرنے کا فیصلہ۔ پاک افغان سرحد پر نگرانی مزید موثر بنانے پر غور۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ، ملکی سکیورٹ صورتحال اور پاک افغان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام نے پشاور واقعے پر اجلاس کو بریفنگ دی جس کےبعد بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ پر حملے کے شوائد افغان حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

افغان قیادت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ندیم ذکی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :