غیر اخلاقی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کے جرم میں متحدہ عرب امارات میں تین افراد پر مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی پیر 21 ستمبر 2015 22:24

غیر اخلاقی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کے جرم میں متحدہ عرب امارات ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21ستمبر 2015 ء) غیر اخلاقی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کے جرم میں متحدہ عرب امارات میں تین افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تین افراد کو سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو کو پھیلانے کے جرم میں سائبر کرائم بل کے تحت گرفتار کرکے ان پر مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد میں 2 فٹبالرز اور ایک شخص ویب سائٹ کا مالک ہے۔

تینوں افراد کو کل ابو ظہبی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ جرم ثابت ہونے پر ان افراد کو ایک سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ان افراد کی جانب سے پھیلائی جانے والی ویڈیو میں ایک کھلاڑی کیلئے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوءے نازیبا حرکتیں کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :