افغانستان: فٹبال میچ کے دوران بم دھماکا، 9 افراد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 ستمبر 2015 23:59

افغانستان: فٹبال میچ کے دوران بم دھماکا، 9 افراد ہلاک

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر۔2015ء) جنوب مشرقی افغانستان میں ایک فٹبال میچ کے دوران مبینہ خود کش حملے میں کم ازکم نو افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پاکستان سرحد کے قریب اتوار کو افغان صوبے پکتیکا میں ہونے والے اس حملے کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکا کار یا موٹر سائیکل میں نصب بم کی وجہ سے ہوا اور حملے کا ہدف میچ دیکھنے والے سرکاری ملازمین ہو سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے نو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم پکتیکا کے پولیس سربراہ زراور زاہد کے مطابق دس افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 33 زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پکتیکا میں اسی طرح ایک والی بال میچ میں کم از کم 50 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :