90 دن کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیےمتحدہ عرب امارات نے آن لائن درخواست کی سہولت متعارف کروادی
سمیرا فقیرحسین پیر 28 ستمبر 2015 11:30
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 ستمبر 2015 ء): متحدہ عراب امارات نے 90دن کے وزٹ ویزے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی سہولت متعارف کرادی. تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے عوام کو90دن کے لئے انٹری پرمٹ سے متعلق آگاہ کیاہے جسے وزٹ ویزا بھی کہاجاتاہے، انفرادی طورپر کوئی بھی شخص وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر موجود ”ای سروس“سے تین ماہ کے وزٹ ویزے کے لئے اپلائی کرسکتاہے اور امارات کے شہری،رہائشی یا سرمایہ کاروں کی کفالت میں دورے کی اجازت ہے۔
’ای سروس‘ کو استمعال میں لاتے ہوئے 90دن کے لئے سنگل انٹری وزٹ ویزے کے لیے درخواست گزار کو ’ای فارم‘ پُر کرنا اور کفیل کے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی دینا ہوگی جن کی معیاد چھ ماہ سے کم نہ ہو۔(جاری ہے)
پرائیویٹ سیکٹر کی کفالت میں درخواست دینے والوں کیلئے لائسنس اور ای گیٹ کارڈکی بھی ضرورت ہوگی، اگر کفیل خاندان کا رکن یا رہائشی ہے تو ای فارم کے ساتھ شادی سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ،کرایہ داری معاہدہ یا بجلی کے بل کی کاپی لگائیں، ہیلتھ انشورنس کی یقین دہانی کیلئے ایک ہزار درہم کا بینک سیکیورٹی ڈپوزٹ بھی ہوناچاہیے۔
متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق یہ اقدام وقت بچانے، صارفین کی سہولت اور انفرادی طورپر امارات کے وزٹ ویزے کےلئے اپلائی کرنے میں طریقہ کار کو سادہ بنانے کے لئے کیاگیا اور اس کے لئے ایک موبائل ایپ بھی موجود ہے۔میجر جنرل خلیفہ حریب الخیلی نے بتایاکہ انٹری پرمٹ محفوظ ہیں اور اسے ایک مکمل ضابطے کے تحت ہی بنایاجاتاہے اور اعلیٰ درجے تک کیلئے اماراتی شناختی کارڈ ضرور ی ہے،اس ضمن میں نظام اور ایپس پر مزید کام جاری ہے تاکہ طریقہ کار کو مزید سادہ بناتے ہوئے رفتار بڑھائی جاسکے۔وزارت داخلہ کے سمارٹ گورنمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹوڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل فیصل محمد الشماری نے ای میل اور ٹیلی فون پر شہریوں سے تجاویز مانگتے ہوئے کہا کہ تجاویزپر متعلقہ کمیٹی غور کرتی ہے اوراسے موجودہ یاآئندہ خدمات کیلئے ترقیاتی عمل میں لاگو کیاجاتاہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا فلسطین کے معاملہ پرویٹوپاور کا غلط استعمال کررہا ہے، چین
-
امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے احتساب کا مطالبہ
-
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی ،غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار
-
مئیرلندن کے انتخابات کل، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل
-
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی
-
سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم
-
آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار
-
ترکیہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
-
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.