آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی آٹھویں قسط کی منظوری دے دی۔
سمیرا فقیرحسین منگل 29 ستمبر 2015 16:49
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 ستمبر 2015 ء) : آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی آٹھویں قسط کی منظوری دے دی ہےجس کے تحت پاکستان کو آئندہ ہفتے 50 کروڑ ڈالر کی رقم مل جائے گی، آٹھویں قسط کے اجرا کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے واشنگٹن میں پاکستان کو قرض کی آٹھویں قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے آٹھویں جائزہ مشن کی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو خصوصی حقوق کے تحت قرض کی منظوری دی ہے۔(جاری ہے)
آٹھویں جائزہ مشن کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کو 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے ہفتے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔سال 2013ء میں غیرملکی ادائیگیوں کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 6.6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جس میں سے اب تک ساڑھے چار ارب ڈالر سے زائد پاکستان کو موصول ہو چکے ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.