بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا
منگل 29 ستمبر 2015 20:34
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ ہونے کے خدشات کے باوجود بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لیفٹ آرم سپنر تیجل اسلام کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم میں مشفق الرحیم کپتان اور تمیم اقبال نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں امرالقیس، جوبیر حسین، لٹن داس، محموداﷲ، محمدشاہد، مومن الحق، مستفیض الرحمان، ناصرحسین، روبیل حسین، شکیب الحسن، سومیا سرکار اور تیجل اسلام شامل ہیں۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 اکتوبر سے میرپور میں ہونا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو،ویڈیو وائرل
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.