کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں :سرتاج عزیز
بدھ 30 ستمبر 2015 12:00
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل چاہتا ہے ، کنٹرول لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔
(جاری ہے)
نیویارک میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مشتمل ہے جو تاحال نافذ العمل نہیں ہوسکیں۔
اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیری عوام سے کئے گئے استصواب رائے کے وعدے کے برعکس بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو مسلسل بدترین ریاستی دہشت گردی سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔دو دہائیوں کے دوران نوے ہزار سے زائد معصوم کشمیری بھارتی درندگی کا شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم پر کشمیری عوام پر غداری کے مقدمات بنا دیئے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.