بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتا پور میں پولیس نے دو سالہ بچے کے خلاف چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا

بدھ 30 ستمبر 2015 17:42

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتا پور میں پولیس نے دو سالہ بچے کے خلاف ..

سیتا پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتا پور میں پولیس نے دو سالہ بچے کے خلاف چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیتا پورکے علاقہ صدر پور کی پولیس نے مدعی کی شکایت پرتین دیگر افراد سمیت دوسالہ بچے کے خلاف چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا اس بچے کے خلاف درج مقدمہ کا اس وقت پتہ چلا جب والد بچے کو لے کر عدالت میں حاضر ہوا تاہم وکیل کے کہنے پر بچے کو ٓایف آئی آر سمیت ایڈشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کے سامنے پیش کیا گیا جس نے دو سالہ بچے کے خلاف درج چوری کی ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیا جس پر ایف آئی آر خارج کر دی گئی بعد ازان ایڈشنل ایس پی نے بتایا کہ بچے کے خلاف ایف آئی آر مدعی کی شکایت پر درج کی گئی تھے جس نے بچے سمیت دیگر اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

.

متعلقہ عنوان :