پاکستانی انجینئیر کی بیرون ملک لاٹری نکل آئی، ایک کلو گرام سونا جیت لیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 13:09
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر 2015 ء): اسپیشل پروموشن مہم کے دوران عرب امارات میں ایک ائیر کرافٹ پاکستانی نژاد ٹیکنیشن نے ایک کلو گرام سونا جیت لیا . جبکہ اس مہم میں 20 دیگر افراد کو بھی ایک ، ایک کلو گرام سونا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق محمد سراج احسن اپنے اہلٍ خانہ کو پاکستان رقم منتقل کرتا تھا، محمد سراج دین کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میری کس رقم کی منتقلی پر مجھے یہ انعام دیا گیا میں اپنے اہلٍ خانہ کے تعدد افراد کو رقم بھیجتا ہوں.
تاہم یہ انعام پانے پر میں اور میرے بچے بے حد خوش ہیں اور میں اس انعام کو اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے محفوظ کر لوں گا.(جاری ہے)
ایک کلو گرام سونا جیتنے والوں میں بھارت، فلپائن ، کینیا، بنگلہ دیش اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں. کینیا سے تعلق رکھنے والے ایک انعام یافتہ شخص نے بتایا کہ میں نے اپنے فیملی کو 2 ہزار درہم کینیا بھجوائے تھے جس پر مجھے اس سونے کے سکے کا انعام ملا، اس کی مالیت معلوم کرنے کے لیے میں ایک شنیارے کے پاس گیا اور جان کر انتہائی خوش ہوا کہ اس سکے کی قیمت قریباً 10 ہزار درہم ہے جسے میں کینیا میں اپنے اہلٍ خانہ کی ضروریات پوری کرنے میں استعمال کروں گا.
یو اے ای ایکسچینج کے ہیڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور ہر ہمارے پاس 50 افراد پر مشتمل سٹاف تھا لیکن اب جیسے ہی ہمارے کسٹمر اپنے پیسے اپنے آبائی وطن منتقل کرتے ہیں تو انہیں فوری طور پر موبائل فون پر الرٹ موصول ہاجاتا ہے کہ ان کی رقم منتقل مطلوب شخص کو منتقل کر دی گئی ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے ہم بطور تحفہ مرسڈیز دیتے تھے لیکن اب صارفین کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب ہم نے گاڑی کی جگہ سونا دینا شروع کر دیا ہے. جبکہ کسٹمرزز اس قسم کی سکیمز میں فیس بُک پیج کے ذریعے بھی حصہ لے سکتے ہیں.مزید بین الاقوامی خبریں
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.