کراچی ،رینجرز کی گلشن معمار میں کارروائی ،ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز گرفتار
گرفتار ٹارگٹ کلرز کی شناخت اکبرعرف کالا اور کونین حیدر کے نام سے ہوئی،ملزمان نے رضاحیدر اور ساجد قریشی کو قتل کیا ملزمان نے2013کے انتخابات میں ایم کیو ایم قیادت کی ہدایت پر عوامی ہمدردری حاصل کرنے کیلئے انتخابی کیمپس پر حملے کئے
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز کی شناخت اکبرعرف کالا اور کونین حیدر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
ترجمان سند رینجرز کا کہنا ہے کہ اکبرحسین 12،کونین حیدر7 افرادکے قتل میں ملوث ہے، اکبر حسین عرف کالے ہی نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور ساجد قریشی کے قتل میں ملوث ہے۔(جاری ہے)
یہی ملزمان 2013 کے عام انتخابات کے دوران عزیزآباد، ناظم آباد، مکا چوک اور یوسف پلازا میں ایم کیوایم کیانتخابی کیمپس پر حملے میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کو انتخابی کیمپس پرحملے کی ہدایت ایم کیو ایم کی قیادت نے دی تھی، ایم کیو ایم نے اپنے الیکشن کیمپس پر حملے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کرائے۔
رینجرز نے دونوں ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ بھی لے لیا ہے۔ادھررات گئے دھوراجی میں بھی سی ٹی ڈی نے نجی اسپتال میں چھاپہ مار کار چار افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھاجن میں سے دو دہشت گردوں کے جسموں پر گولیوں کے زخم تھے۔مزید اہم خبریں
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.