`موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کئی زیادہ بڑھ گئی ہے‘ شہبازشریف
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر کی قیادت میں وفدکی ملاقات معاشرے میں اخوت ، بھائی چارے ، تحمل اور رواداری کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے،آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا جا رہا ہے نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا عکاس ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب`
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز یہاں جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے اورآپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کیا جا رہا ہے۔
دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو کہیں سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی اتفاق رائے سے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد ہو رہا ہے اورنیشنل ایکشن پلان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا عکاس ہے ۔(جاری ہے)
پنجاب میں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر اقدامات تیزی سے کیے جارہے ہیں۔
پاکستان کے 18کروڑ عوام دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کا عزم کرچکے ہیں ۔بے گناہ پاکستانیوں کاخون بہانے والے امن کے دشمن اپنے عبرتناک انجام تک پہنچیں گے اور آخری دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ قوم کے اتحاد کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ا کھاڑ پھینکیں گے- وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے- موجودہ حالات میں معاشرے میں اخوت ، بھائی چارے ، تحمل اور رواداری کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے-وزیراعلیٰ نے کہا کہپرامن معاشرے کی تشکیل اور اخوت کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار اداکرناہے کیونکہ موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کئی زیادہ بڑھ گئی ہے- ایم این اے حافظ عبدالکریم اورامیر بیت المال پنجاب سلمان منگلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.