`کراچی کی روشنیاں اور رونقیں بحال ہورہی ہیں،ایف پی سی سی آئی میں بھی ملک کی طرح بہتری کا عمل شروع ہوچکا ہے،عبدالرحیم جانو`
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی )کے سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو نے کہا ہے کہ کراچی کی روشنیاں اور رونقیں بحال ہورہی ہیں جبکہ ایف پی سی سی آئی میں بھی ملک کی طرح بہتری کا عمل شروع ہوچکا ہے،ایف پی سی سی آئی کی ساکھ اورکارکردگی کو بہتر بنانے میں ادارے کے عملے نے تمام عہدیداروں اور بالخصوص فیئراینڈ ایگزیبیشن اور ایوارڈ اسٹینڈنگ کمیٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے جبکہ دوروز قبل اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کو کامیاب بنانے میں بھی ریپ کے ممبران اور فیڈریشن کے ہرفرد نے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کوایف پی سی سی آئی میں فیڈریشن چیمبرکے اسٹاف ممبران کو دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کہی۔(جاری ہے)
اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے نائب صدورشہاب ظفر،شاہنواز اشتیاق،ریپ کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی میں رائس سیکٹر کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رفیق سلیمان اور جاوید جیلانی بھی موجود تھے۔اس موقع پرفیڈریشن کے قائمقام سیکریٹری جنرل مہرعالم اورامجدقریشی کوبہترین کارکردگی پر شیلڈ پیش کی گئی۔
عبدالرحیم جانو نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کی بیلنس شیٹ بہتر ہورہی ہے،مالی معاملات کو اخراجات میں کمی کے ذریعہ بہتر بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں صدر فیڈریشن میاں ادریس سمیت ادارے کے تمام نائب صدور اور اسٹاف نے کام کیا ہے،ہم نے فیڈریشن کے کیپٹل آفس کیلئے بھی ایک موثر پلان مرتب کیا ہے جس پر جلد ہی عملدرآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے برسوں میں بھی اگر انہیں اچیومنٹ ایوارڈ،ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ اور فیئروایگزیبیشن اسٹینڈنگ کمیٹی کی ذمہ داریاں دی گئیں تو ہم انہیں ضرور نبھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے قائمقام سیکریٹری جنرل مہرعالم نے کہا کہ ہم نے اپنے فرائض ادا کئے ہیں لیکن ہمیں جو عزت سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو سے ملی ہے وہ ایف پی سی سی آئی کی تاریخ میں پہلی بار ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا اسٹاف اتنا ٹرینڈ اور قابل ہے کہ ہمیں کسی بھی مینجمنٹ کمپنی کی ضرورت نہیں رہتی ۔ `مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.