سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد بھارتی ماہی گیر گرفتار ، 12 لانچیں قبضہ میں لے لیں

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:53

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد بھارتی ماہی گیر گرفتار ، 12 لانچیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 12 لانچیں قبضہ میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کراچی کے قریب سمندری حدو دکی خلاف ورزی کر کے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے والے 100 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کی 12 لانچیں بھی تحویل میں لے لیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی میری ٹائم ایجنسیز سمندری حدود کی خلاف و رزی کرنے والے ماہی گیروں کو گرفتار کرتی رہتی ہیں تاہم ان میں سے بیشتر کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا جاتا ہے یا ماہی گیروں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :