لاہور ڈویژن کے صوبائی سطح کے ہسپتالوں ، وی ٹی آئیزاور تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو 15کروڑ 18لاکھ روپے جاری
صوبائی سطح ہسپتالوں کو 6کروڑ 31لاکھ ، وی ٹی آئیز کو 8کروڑ 31لاکھ اور تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹرزہسپتالوں کو 55لاکھ 28ہزار دئیے گئے جاری کردہ چیکس ششماہی قسط ، دوسری قسط 6ماہ بعد جاری کی جائے گی ہسپتالوں کے ایم ایس علاج کے لیے آنے والے مستحقین سے اچھا برتاؤ کریں، علاج میں کوئی کسر نہ اٹھارکھیں،حکومت معاشرے کے غریب اور نادار افراد کو مفید شہری بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے، مخیر حضرات بھی آگے آئیں‘ملک ندیم کامران
اتوار 4 اکتوبر 2015 18:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) محکمہ زکوٰۃ و عشر نے لاہور ڈویژن کے صوبائی سطح کے ہسپتالوں ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، اور تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو 15کروڑ 18لاکھ35ہزار روپے کی ششماہی قسط کے چیکس جاری کر دیے گئے ہیں ۔ صوبائی وزیرزکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں چیکس تقسیم کیے گئے ۔
اس مو قع پررکن قومی اسمبلی وحید عالم خان، سیکرٹری زکوۃ و عشر حبیب الرحمن گیلانی، مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ساجد نصیر خان، چیئرمین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی لاہور نوید انجم کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔لاہور کے صوبائی سطح کے 19ہسپتالوں کو6 کروڑ 31لاکھ 50ہزار ،لاہور ڈویژن کے 23ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے پرنسپل صاحبان کو جن میں لاہور کے 11، شیخوپورہ کے 5، ننکانہ صاحب کے 3، قصور کے 4 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس شامل ہیں کو 8کروڑ 31لاکھ، 57ہزار 7سو روپے جبکہ لاہور ڈویژن کے 14تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو جن میں لاہور کے چھ ، ننکانہ صاحب کے دو ،قصور کے چار، اور شیخوپو رہ کے دو ہسپتال شامل ہیں کو 55لاکھ 28ہزار 2سو 54روپے کے چیکس دئیے گئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.